نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل نے جوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 2 دن میں 100 کروڑ سے ز ائد کا بزنس کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور کی فلم اینیمل نے نے دودن کے ڈومیسٹک ریکارڈ میں شارخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ واضح ر ہے کہ شارخ خان کی فلم جوان نے 111 کروڑ 73 لاکھ روپے کمائے جبکہ رنبیر کی فلم اینیمل نے 2 دن میں 113 کروڑ 12 لاکھ روپے کا ڈومیسٹک بزنس کیا جبکہ 2 دن میں سب سے زیادہ بزنس کرنے کا ریکارڈ شارخ خان کی فلم پٹھان کے پاس ہے جو کہ 123کروڑ روپے ہے ۔