اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی رہنماپی ٹی آئی اکبر ایس بابرکاانٹرپارٹی الیکشن چیلنج کرنے کااعلان،اکبر ایس بابرآج الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کرینگے،پی ٹی آئی نے 2 دسمبر کو بیرسٹرعلی گوہر کو پارٹی چیئرمین منتخب کیاہے،اے بی این نیوز کے مارننگ شوصبح کی سوچ میں گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا پی ٹی آئی کی تین سالہ اقتدار میں لوگوں پر جعلی کیسز بنے، انٹراپارٹی الیکشن شفاف نہیں تھے،باقی پارٹیوں اور تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں رہا، پی ٹی آئی عام آدمی کے حقوق کیلئے بنائی تھی،مقصد پورانہیں ہوسکا،میں نے جو الزامات لگائے تھے وہ آج سچ ثابت ہورہے ہیں۔