اہم خبریں

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز،مزید50کیسز کی تصدیق ہو گئی۔ تفصیلات مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھا گیا، 50 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی۔ واضح رہے کہ رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 14 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ۔ حالیہ نئے کیسز میں سب سے زیادہ 24 کیسز ملتان میں رپورٹ ہوئے فیصل آباد میں 11 اور گوجرانوالہ میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس وقت پنجاب بھر میں 58 ڈینگی مریض زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں