لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا 33واں اجلاس آج طلب کر لیا،اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، 28نکاتی کا یجنڈا جاری،اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔