اہم خبریں

چیف الیکشن کمشنر کا نگر ان وزیراعظم کو خط لکھنے کافیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آئندہ انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر سیکرٹری خزانہ کو الیکشن کمیشن آفس طلب کر لیا گیا۔ بجٹ میں عام انتخابات کیلئے 42 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کئے بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی معقول جواز کے تعطل کا شکار،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو8فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے فوری طور پر 17 ارب روپے درکار ہیں ،وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو رقم کی فراہمی کیلئے تحریری یقین دہانی کرائی تھی،چیف الیکشن کمشنر کا آج نگران وزیراعظم کو تفصیلی خط لکھنے کافیصلہ

متعلقہ خبریں