موسیٰ خیل (نیوز ڈیسک)موسیٰ خیل کے جنگلات میں شدید آگ،پولیس ،انتظامیہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،علاقہ مکینوں کو محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا،انتظامیہ کا کہنا ہے آگ بہت شدید ہے ،امید ہے صبح تک اس پر قابو پالیا جائے ،آگ بجھانے کا کام ساری رات جاری رہے گا ۔ تفصیلات کے مطابق آگ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے جنگلات میں لگی ۔ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔