اہم خبریں

سرینگر، آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں سردی کی شدید لہر، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر وآزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں سردی کی شدید لہر، سری نگر ، وادی نیلم، جہلم ویلی، چکار، باغ ، سدھن گلی، لس ڈنہ، حویلی، پیر پنجال ، بھیڈی ، گلگت بلتستان، استور، دیامر سمیت بالائی علاقے برفباری کی لپیٹ میں آگئے ،برفباری کے باعث وادی نیلم کی رابطہ سڑکیں بند، ملک کے دوسرے حصےسے کٹ کررہ گیا۔

، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں بارش جبکہ خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے۔ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

متعلقہ خبریں