کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوتے ہی پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں پانچ سو روپے تک گر گئیں۔ 24 قیراط سونا فی تولہ 500 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی ہوئی جس کے بعد 10گرام سونا 1 لاکھ 89 ہزار 43 روپے کا ہو گیا، 24 قیراط چاندی کی قیمت جوں کی توں ہے، چاندی فی تولہ 2 ہزار 620 روپے پر برقرار ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہوکر 2060 ڈالر فی اونس پرآگیا ہے۔
