لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے تقرری کے اگلے ہی دن سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹادیا۔ہفتہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا ہے اور وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، نہیں چاہتا کہ سلمان بٹ سے متعلق غلط باتیں کی جائیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بھی سلمان بٹ کی تقرری پر اعتراض اٹھایا تھا جس کے بعد پی سی بی نے سلمان بٹ کو سلیکشن کنسلٹنٹ کی پوسٹ سے ہٹادیا ۔
