اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سائفرکیس ،عدالت میں میڈیا کا داخلہ بند،سماعت بغیر کارروائی ملتوی ۔تفصیلات کے مطابق سائفر کیس کی سماعت سوموار 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ،کسی بھی میڈیا کے نمائندے کو سماعت میں نہیں جانے دیا گیا، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں اور شاہ محمود کی فیملی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ لیکن میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سماعت میں میڈیا کو کوریج کی اجازت دے رکھی تھی۔