اہم خبریں

رواں ہفتے 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجودملک میں ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.23فیصد کمی ہوئی۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی41.05فیصد ہے۔ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، چودہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں