یروشلم (نیوزڈیسک) اسرائیل کی مغربی غزہ میں بفرزون بنانے کی تیاریاں ، اسرائیل کی جانب سے بفرزون بنانےکی آڑ میں شمالی غزہ پر قبضے کی بھی کوشش تیز کردی، اسرائیل کا کہنا کہ عرب ممالک کو غزہ میں بفرزون بنانے کے منصوبے سے آگاہ کردیا ۔فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کےمشرقی علاقے پر بمباری کی اور غزہ کےمغربی علاقے میں بھی بمباری کی جارہی ہے جبکہ غزہ پر اسرائیلی جاسوس طیارے نچلی پروازیں کررہے ہیں۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اسرائیل کی جانب سے امداد سامان کی ترسیل روکنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ غزہ میں ہر صورت انسانی امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل اسی لیول پر ہونی چاہیے جیسے جنگ بندی کے دنوں میں ہو رہی تھی بلکہ اس سے بھی زیادہ امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ غزہ کے لوگوں کو کھانے، پانی اور دواؤں سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء کی اشد ضرورت ہے۔
Why doesn't the Israeli government just openly admit it is committing war crimes. The legal duty to allow humanitarian aid to civilians in need is absolute, not contingent on any behavior by Hamas. If the ICC's @KarimKhanQC is paying attention, he could file charges tomorrow. https://t.co/SQItrCegDR
— Kenneth Roth (@KenRoth) December 1, 2023