لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی انتخابی تیاریاں عروج پر ٹکٹ دینے کیلئے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز کا آغاز آج سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے امیدوارفائنل کرنے کیلئے پہلے مرحلے کاآغازکردیا ،پارلیمانی بورڈ کی میٹنگز آج سے 19 دسمبر تک جاری رہیں گی ،پارلیمانی بورڈکی پہلی میٹنگ آج سرگودھامیں ہوگی،سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کی شہبازشریف سے ملاقات ،پارٹی میں شمولیت پر شہبازشریف نے خوش آمدید کہا اور مبارک باد دی ۔