اہم خبریں

جنگ عظیم کی تیاریاں،روس نے فوج میں اضافے کی منظوری دیدی

ماسکو(نیوزڈیسک) فوج میں اضافے کی منظوری،روس نے بڑی جنگ کی تیاری شروع کردی ۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فوج کی تعداد میں اضافے کی منظور دیدی ،نئے حکم نامے کے مطابق فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا،یہ سمجھا جا رہا ہے کہ یہ یوکرین جنگ کے پیش نظر کیا گیا لیکن کی کچھ لوگ اسے بڑی جنگ کیلئے تیاری کہہ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ روس کو نیٹو فوج میں اضافہ کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں اور دوسری امریکی پیش قدمی بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ اب روس یوکرین جنگ میں شدت کم ہوئی ہے ۔ نئی منظوری کی کے بعد پونے دو لاکھ فوجی بھرتی کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں