نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے غزہ بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے اسرائیل اور فلسطین کے بچے امن اور بہتر مستقبل کے حقدار ہیں، ہم تمام فریقین سے بچوں کو محفوظ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملوں اور امدادی کارروائیاں روکنے کے عمل پر ردعمل دیتے ہوئے ہیومن رائٹس واچ کے سابق ڈائریکٹر کینیتھ روتھ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرمنل کورٹ کو اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے، کل ہی اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مقدمہ بھی ہو سکتا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں اسرائیلی سویلین کوآرڈینیشن ایجنسی کی جانب سےغزہ میں امدادی سامان روکنے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اسرائیل کو اعتراف کرنا چاہیے کہ وہ غزہ میں عالمی جنگی جرائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سویلینز کیلئے انسانی امداد کی اجازت دینا ایک قانونی ذمہ داری ہے نہ کہ حماس کے کسی قدم سے جڑی ہوئی ہے کہ حماس کچھ کرے اور امداد روک دی جائے۔
All children in the State of Palestine and Israel deserve peace and hope for a better future.
We call on all parties to ensure that children are protected and assisted.
My statement on the resumption of fighting in Gaza ▶️ https://t.co/jcbyOAEZVS
— Catherine Russell (@unicefchief) December 1, 2023















