کراچی(نیوز ڈیسک) نامور اداکار افضال احمد کی آج پہلی برسی،لیجنڈری اداکار نے درجنوں مشہور ٹی وی ڈراموں میں منفرد اور لازوال کردار ادا کیے ،سٹیج کی دنیا میں ان کا ڈراما ’’میلی چادر‘‘ کو اتنی پذیرائی ملی کہ مسلسل کئی سال تک اسٹیج کیا جاتا رہا۔انہوں نے کئی عشروں تک شوبز انڈسٹر پر راج کیا اور اس پر اَن مٹ نقوش چھوڑے انہوں نے پاکستان میں تھیٹر کونئی جہت دی ۔