کراچی(نیوزڈیسک)مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایاکہ مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے سستا ہو کر فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگیا، 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 43 روپے ہوگئی ہے۔
