کراچی (نیوزڈیسک)کاروبار ی ہفتے کے آخری دن کے ابتدائی وقت میں انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے کمی کے بعد 284 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے۔کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کمی کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 286 روپے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 17 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس 384 پوائنٹس اضافے کے بعد 60 ہزار 915 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 60 ہزار 531 پوائںتس پر بند ہوا تھا۔
