واشنگٹن(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ٹائیکون ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش کر دیا ، سائبر بیسٹ نامی سائبر ٹرک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار 2 اعشاریہ چھ سیکنڈ میں طے کرنے کا اہل ، سائبر ٹرک کی قیمت 60 ہزار 990 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی۔ اس کے ڈیزائن کی بدولت ڈرائیوروں میں خصوصی توجہ حاصل کی ہے ۔ ایلون مسک کا کہنا ہے سائبر ٹرک بھاری سامان لے کر پہاڑوں پر بھی سفر کرسکتا ہے سائبر ٹرک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار صرف 2 اعشاریہ 6 سیکنڈ میں پکڑ سکتا ہے ، یہ امریکا میں پہلا ٹرک ہو گا جس میں اسٹینلیس اسٹیل باڈی استعمال کی گئی ہے ،ٹرک میں اضافی بستر بھی موجود ہے ۔
Beats a Porsche 911 while towing a 911
pic.twitter.com/4YdS1tKQse— Elon Musk (@elonmusk) November 30, 2023