اہم خبریں

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

راولاکوٹ (بیورو رپورٹ) عوامی حقوق تحریک کے زیراہتمام سینکڑوں بجلی بلوں کو نذرِ آتش کردیا گیا،موسم کی سختی اور برستی بارش میں احتجاجی ریلی اور جلسہ عام فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی، تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے بجلی بلات پر ناجائز ٹیکسز، آٹے پر سبسڈی کی بحالی , حکمران طبقات کی مراعات کے خلاف اور فلسطینی عوام کی بنیادی آزادی کے حق اور اسرائیل کے ناجائز وجود کے خلاف ریلی نکالی گئی بعدازاں شہر کا چکر لگانے کے بعد ریلی کچہری چوک میں جلسہ عام کی صورت اختیار کرگئی، جلسہ عام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے فلسطینی عوام پر طاقت کے زور پر جو ظلم, جبر اور بربریت کی جارہی ہے یہ انسان کش عمل ہے جس میں معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے یہ انسانیت سوز مظالم کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور ہم اس کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں, یہ احتجاج بنیادی طور پر بجلی بلات پر ناجائز ٹیکسز , آٹے پر سبسڈی اور حکمران طبقات کی غیر قانونی اور غیر آئینی مراعات کے خلاف تھا , جلسہ عام کے آخر میں سینکڑوں بلوں کو نذر آتش کردیا گیا مقررین نے کہا کہ عوامی حقوق تحریک ہمارے مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گی , اس احتجاجی ریلی کے آغاز میں راولاکوٹ پولیس انتظامیہ نے اناؤنسمنٹ والی گاڑی کو حوالات بند کردیا تھا جو بعد ازاں احتجاج کے بعد ایک گھنٹے بعد چھوڑ دی گئی, مقررین میں زاہد خان, عدنان رزاق, لالانواز, ثاقب خان, اسامہ ممتاز, , رومان خان اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز مفتی مظہر نے کیا

متعلقہ خبریں