اہم خبریں

سندھ پر ایڈز کا حملہ،23ہز ار سے زائد افراد متاثر

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ پر ایڈز کا حملہ،23ہز ار سے زائد افراد متاثر، رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار 300 سے زائد ہے ، جس میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے ،مرد اور خواجہ سرا بھی مریضوں میں شامل ، سندھ حکومت نے مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبے بھر میں 20 سے زائد سنٹر قائم کردیئے ۔ دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ احتیاط سے ہی اس مرض سے بچا جا سکتا ہے ،ایک ہی سرنج کا بار بار استعمال،آلودہ سرجیکل آلات اور ایڈز کے مرض سے جنسی تعلق رکھنے سے یہ مرض پھیلتا ہے ،سندھ کے ایچ آئی وی کیسز میں 13ہزار سے زائد بچے ، 3ہزار 7 سو خواجہ سراء اور 900عورتیں شامل ہیں ۔ حکومت سندھ کے ایچ آئی وی پروگرام کے تحت ایڈز کا مریض پورے پاکستان میں فری علا ج کراسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں