واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں جاری رکھے گا لیکن مزید اسرائیلی حملوں کی بھی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق جان کربی نے کہا کہ غزہ سے اب تک 6 امریکی رہا ہوچکے ہیں جبکہ ایک خاتون اب بھی لاپتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کیساتھ غزہ میں جنگ بندی توسیع اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، امریکا حماس پر آئندہ اسرائیلی حملوں کی حمایت کرتا ہے ۔