اہم خبریں

نگراں حکومت کاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌میں کمی کااعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا،پٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل 7روپے لیٹر،مٹی کا تیل 3.82روپے فی لیٹر سستا ہوگیا،ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی۔ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی جا رہی ہے، پٹرول کی قیمت281 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگی،ڈیزل کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت289 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 3روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد201 روپے16 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈئزل آئل کی قیمت میں 4روپے52پیسے کمی کے بعد175 روپے93 پیسے فی لیٹر ہوگی۔قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا،نئی قیمتیں اگلے 15روزکیلئے برقرررکھی جائینگی،واضح رہے کہ عالمی منڈی میں مجموعی طور پر امریکی اور برطانوی خام تیل کے بعد روسی خام تیل کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے، یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی۔

متعلقہ خبریں