اہم خبریں

یوگنڈا نے پہلی بار مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

کمپالا(نیوزڈیسک)افریقی ملک یوگنڈا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے کوالیفائر میں یوگنڈا نے روانڈا کو شکست دے کر اگلے سال ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔واضح رہے کہ 2024 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کرے گا،یہ ایونٹ 4 جون سے 30 جون تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں