اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کی مدد سے پاکستان آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیش گوئی کر سکے گا،چین کی طرف سے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو ،مل گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ چین کی طرف سے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالرز کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز ملے ہیں،ان کی مدد سے بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کی جاسکے گی، ایک موسمیاتی ڈیٹیکٹر14 ہزازکلومیٹر کا رقبہ کور کرتا ہے ،یہ آلات پورے ملک میں نصب کئے جائیں گے،بجلی گرنے کی بروقت پیش گوئی کے بعد اموت کی شرخ کم ہو جائے گی۔