غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا چھٹا روز ،حماس نےمزید 2 روسی قیدیوں کورہا کردیا ، 10 اسرائیلی اور 30 فسلطینی قیدیوں کی رہائی کچھ دیر بعد متوقع ،جنگ بندی میں مزید توسیع کیلئے کوششیں جاری ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارے میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا ، مجموعی تعداد 245 ہوگئی ،،غزہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے مزید 160 لاشیں برآمد ،غزہ میں شہادتوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوگئی۔