رحیم یار خان ( نیوز ڈیسک)رحیم یار خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتوں کی تعداد11 ہوگئی،فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے ، پولیس کے مطابق فائرنگ سے لڑکی سمیت 5 شہری جاں بحق ہوئے ہیں، ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا۔