اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن پر ن لیگ کے حق میں حلقہ بندیوں کے الزامات لگنا شروع ہو گئے، برطانوی اخبار کے مطابق حلقہ بندیوں پر، ملک بھر سے تیرہ سو اعتراضات اٹھائے گئے،برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن پر نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے الزامات سامنے آ رہے ہیں، یہ الزام بھی لگایا جا رہا ہے کہ الیکش کمیشن نے انتخابات میں تاخیر اس لیے کی کہ نواز شریف برطانیہ سے واپس آ کر الیکشن مہم کی تیاری کر سکیں ۔۔ انتخابی حد بندیوں پر اعتراضات کی اسی فیصد درخواستوں میں الزام لگایا گیا کہ حلقہ بندی میں تبدیلی ، کسی خاص فرد یا پارٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی جا رہی ہے ،، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حد بندی قانون کے مطابق ہوئی ہے، حتمی حد بندیوں کا اعلان 30 نومبر کو کیا جائے گا۔
