کویت ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح سے ملاقات۔اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے،وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتاہے، وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے تجارت،توانائی ،آئی ٹی، معدنیات،سرمایہ کاری سمیت مضبوط اقتصادی روابط کے قیام پرزور دیا،وزیر اعظم کا دونوں ملکوں کے درمیان کثیر الجہتی فورسز پر قیریبی تعاون پراطمینان کا اظہار،وزیر اعظم نے صحت ،سکیورٹی،انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پاکستانی افرادی قوت کی بھرتی پر کویت کے اقدامات کوسراہاکویت کے ولی عہد کا پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش کااعادہ ،رہنماؤں کا تعلقات کواقتصادی شراکت داری میں تبدیل کر کے مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ،پاکستان اورکویت کے درمیان اربوں ڈالر کے 7معاہدوں پر دستخط ،معاہدوں میں غذائی تحفظ،زراعت،پن بجلی،پینے کے صاف پانی،کان کنی کے شعبے شامل ہیں۔
