اہم خبریں

امریکی جنگی طیارہ جاپان کی حدود میں تباہ ، 8 افراد سوار تھے

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی جنگی طیارہ جاپان کی حدود میں تباہ ہوگیا،8 افراد سوار تھے،ریسکیو آپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق امریکی جنگی طیارہ جاپان کے کوشیما جزیرے کی سمندری حدود میں گرا، اس طیارے V-22 اوسپرے میں 8 افراد سوار تھے، جن کی تلاش جاری ہے ، حادثہ مقامی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 47 منٹ پر ہوا ،عینی شاہدین کابھی کہنا ہے کہ طیارہ سمندر میں گرا، جاپانی کوسٹ گارڈ کی طرف سے فوجیوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں