اہم خبریں

ملک میں عام انتخابات ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں عام انتخابات ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں موقف اختیار کیاگیاکہ بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال نازک ہے ،مکران ڈویژن میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ، دیہاڑی دار مزدوروں کے قتل،ٹارگٹ کلنگ،آئی ای ڈی بلاسٹ اور خودکش حملوں کی نئی لہر بڑھی ہے، صرف کیچ اور گوادر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 61 دہشت گر ردی کے واقعات ہوئے ہیں جس کی وجہ سے 32 زندگیوں کے چراغ گل ہوئے ، اس لیے انتخابات ملتوی کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں