اہم خبریں

کچے میں ڈاکوؤں کی کارروائیاں تیز ،فائرنگ سے 4 افراد قتل

صادق آباد(نیوز ڈیسک)صادق آباد کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی کارروائیاں تیز فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ۔تصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے سولنگی برادری کے 4افرادکو قتل کردیا ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہیں۔ واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے لوگ گنے کی فصل کاٹنے کچے میں گئے تھے۔ واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

متعلقہ خبریں