اہم خبریں

صاف پانی کیس میں بلاکر مجھےآشیانہ کیس میں گرفتارگیا، شہبا زشریف

لاہور(نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ (ن) شہبا زشریف نے کہا کہ صاف پانی کیس میں بلا کر ،آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا، لیکن مجھے انصاف ملا۔آج سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف رمضان شوگر مل ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،کیس کی سماعت جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت شہباز شر یف نے روسٹرم پر آ کر کہا مجھے صاف پانی کیس میں بلاکر ،آشیانہ میں گرفتار کیا گیا، لیکن مجھے انصاف ملا ۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے دور میں اربوں کھربوں کے ترقیاتی کام صوبے میں ہوئے ، آج تک ٹی اے ڈی اے نہیں لیا اپنے خرچے پر سفر کرتا تھا،مجھ پر جھوٹاگندھا نالہ کیس بنایا گیا۔ دلائل سننے کے بعد جج نے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں