لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن)صدر شہبازشریف نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے انتخابات وقت پر ہوناضروری ہیں،پوری تیاری کے ساتھ الیکشن میں جائیں گے،نوازشریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کا بھر پور اعلان کرینگے ۔ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نومئی کو فوج کاتختہ الٹنے کی سازش کی گئی، کسی کو علم نہیں تھا تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی،بنی گالہ میں ایک عالی شان محل بنانے کیلئے غریبوں کے گھروں کو مسمار کیا گیا،ہم نے عدالتوں کا بھرپور احترام کیا،پانامہ کیس میں نوازشریف کو اقامہ میں نکال دیاگیا،یہ ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا،نوازشریف کے سامنے اس کی بیٹی کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں،نوازشریف کی دشمنی میں 2017 میں حکومت کا خاتمہ کردیا گیا،وفاق کے ساتھ بلوچستان حکومت بھی ختم کردی گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ڈائریکٹ کسان کو فائدہ پہنچایا، اپنے دورِ حکومت میں تمام بیرون ملک کے دورے اپنی جیب خرچ سے کیے، آج میں اس عدالت میں حاضر ہوا ،عدالتیں ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف نوازشریف حکومت کا تختہ نہیں الٹا گیا بلکہ ترقی کا سفر روکا گیا۔