اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج کویت کے ولی عہد شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کریں گے۔انوارالحق کاکڑ کویت کے دورے کے دوران افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات و کان کنی، غذائی تحفظ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔
