اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فلیگ شپ ریفرنس ،نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا ،احتساب عدالت نے دسمبر 2018 کو فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کیا تھا ،نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ،ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں آج پہلے ہی سماعت کیلئے مقرر ہیں۔