لاہور(نیوزڈیسک)ڈائریکٹر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سیٹ اپ میں ابھی ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں ہے۔منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے ذمے داریاں دیں۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کا دورہ سب کے لیے بہت چیلنجنگ ہے۔سٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے۔ تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کےلیے بےتاب ہیں۔
