اہم خبریں

فٹبالر کا 4 سالہ بیٹا سپر اسٹار بن گیا، 40 لاکھ انسٹاگرام فالوورز

مانچسٹر(نیوزڈیسک)مانچسٹر سٹی کے فٹبالر فل فوڈن کا 4 سالہ بیٹا سپر اسٹار بن گیا۔چیمپئنز لیگ میچ میں ٹیم کی فتح کا جشن والد کے کندھوں پر سوار ہوکر مناتے ہوئے ننھے رونی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، والدین ان کا ایک انسٹا گرام اکاؤنٹ چلا رہے ہیں جس کے فالوور کی تعداد 40لاکھ سے تجاوز کرچکی۔ٹیم کے کھلاڑی بھی 4سالہ سپر اسٹار سے مانوس اور ان کی موجودگی کو پسند کرتے ہیں، ان ویڈیوز کو لاکھوں افراد دیکھتے ہیں۔اب ایک عالمی شہرت رکھنے والی ایجنسی نے ان کے ساتھ کنٹریکٹ سائن کرلیا ہے،رونی اس کمپنی کیلئے فیشن ماڈلنگ کریں گے۔

متعلقہ خبریں