پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ لیا گیا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء الحق کہتے ہیں ٹیسٹ کے دوران کوئی پیپر لیک نہیں ہوا ، ٹیسٹ کے بعد پرچہ پبلک ڈاکومنٹ بن جاتا ہے،ممکن ہے ٹیسٹ کے بعد کسی نے تصویر لے کرپرچہ وائرل کیا ہو،ایم ڈی کیٹ کا پچھلا ٹیسٹ بلوٹوتھ سکینڈل کے باعث منسوخ قرار دیا گیا تھا۔