اہم خبریں

ٹیکس بڑھانے کیلئے مذاکرات ،آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محصولات بڑھانے کی پالیسی پر آئی ایم ایف ایف بی آر مذاکرات کیلئے وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد کے آنے کا مقصد محصولات بڑھانے پر ایف بی آر سے مذاکرات کرنا ہے ،محصولات پالیسی کے حوالے سے تکنیکی وفد کے یہ مذاکرات ایک ہفتے تک طویل ہو سکتے ہیں ، اس میں ریٹیلرز کیلئے مختلف اسکیمیں متعارف کرانے پر غور کیا جائے گا،محصولات پالیسی پر مذاکرات کا مقصد ٹیکس نیٹ بڑھانا اور ٹیکس پالیسی میں ترامیم پر غور کرنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں ترامیم کی جائیں گی وہ آئندہ بجٹ میں ہی نافذالعمل ہو سکے گئی۔

متعلقہ خبریں