اہم خبریں

انسداد پولیو مہم کا آغاز،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداد پولیو مہم کا آغاز،سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا،مہم کے دوران 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،وزارت صحت کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر کے 159 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی ، وزارت صحت کی والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی اپیل، رواں برس ملک بھر سے لئے گئے 64 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ۔

متعلقہ خبریں