لاہور (نیوز ڈیسک) لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور میں سموگ جوں کی توں،صوبائی دارلحکومت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 356 ریکارڈ، زہریلی فضا میں سانس لینا بھی محال ، روزانہ کی بنیادپر مریض رپورٹ ہونے لگے ۔ دوسری طرف طبی ماہرین نے بچوں اور بزرگ شہریوں کو خصوصی احتیاط کامشورہ دیدیا گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت،، لاہور میں بادل موجود لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات نے بادلوں کو مصنوعی بارش کیلئے غیرموزوں قرار دے دیا۔