اہم خبریں

غزہ جنگ بندی کا آخری روز ،39 فلسطینی رہا

غزہ (نیوز ڈیسک) غزہ جنگ بندی کاآج آخری روز ، حماس نےخدشات دورہونے پر13 اسرائیلی ، 4 تھائی اورایک روسی شہری کو رہا کردیا، 5 خواتین اور 8 بچے شامل دوسری طرف اسرائیل نے بھی33 بچوں اور 6 خواتین سمیت 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا، رہاکیے گئے فلسطینی قیدیوں کامغربی کنارے میں پرتپاک استقبال۔ ترجمان حماس نے مزید 13 اسرائیلی قیدیوں کی فہرست قطر کے حوالے کردی،حماس کاجنگ بندی میں توسیع کیلئے بات چیت کااعتراف کیا، ہم غزہ میں نسل کشی کوروکناچاہتے ہیں، اسرائیل کے تمام قیدیوں کورہاکرنے کیلئے تیارہیں،اسرائیل شمالی غزہ میں امدادپہنچانے کی اجازت نہیں دےرہا،حماس نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی اسرائیلی دھمکیوں کو کھوکھلا قرار دے دیا۔ غزہ جنگ کے حوالے سے امریکی صدرجوبائیڈن نے جنگ بندی میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں