اہم خبریں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش،بجلی کی فراہمی معطل

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے سردی میں اضافہ ہو گیا تھرپارکر میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ۔ دوسری طرف تحصیل ننگرپارکر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 110 سے زائد جانور ہلاک ہوگئے، بارش کے باعث تیار شدہ فصلیں تباہ ہو گئیں ، مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ کراچی سمیت دیگر علا قو ں میں آ ج بھی با رش کی پیشگو ئی کی گئی ہے،شمالی بلوچستان میں شدید سرد ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔

متعلقہ خبریں