اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بشری بی بی کا دوران عدت نکاح ،سابق شوہر خاور مانیکا نے بشری بی بی اور چیئر مین پی ٹی آ ئی کے خلاف کیس دائر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ، خاور مانیکا کا بیان بھی ریکارڈ ۔ خاور مانیکا نے اپنے بیان میں کہا کہ سابقہ بیوی بشری بی بی اور چیئر مین پی ٹی آ ئی کے درمیان شادی سے پہلے تعلقات تھے اس لیے بشری بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا ۔ اس حوالے سے عدالت نے تین گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے جن میں عون چوہدری، مفتی سعید، خاور مانیکا کا ملازم ھبی شامل ہے ،کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔