اہم خبریں

ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ ، 2جوان شہید

بہاولنگر (نیوز ڈیسک) ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ ، 2جوان شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ایلیٹ فورس کی گاڑی سیم نہر میں گرنے کی وجہ سے پیش ، گاڑی شدید دھند کے باعث نہر میں گری۔ حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں میں حوالدارکاشف ،کانسٹیبل رضوان شامل ہیں جبکہ عبداللہ طارق،جعفر اور محمود زخمی ہوئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں