اٹک (نیوز ڈیسک) اٹک تحصیل فتح جنگ انٹر چینج کے قریب ٹریلر کی کار کو ٹکر ، حادثے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔