اہم خبریں

عدالت برہم ،صنعتی یونٹس کو دوبارہ سیل کرنیکا حکم دیدیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سموگ کا تدارک ، لا ہو ر ہا ئی کورٹ صنعتی یونٹس کو ڈی سیل کرنے پر برہم ، صنعتی یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلاتکے مطابق عدالت نے ریما رکس میں کہا ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا سب سے بڑا مجرم محکمہ ماحولیات ہے ،ہمیں سموگ دور سے نظر اتی ہے مگر ماحولیات کے افسروں کو کیوں نظر نہیں آتی ، نگران پنجاب حکومت کیوں اتنی تعمیرات کروارہی ہے؟ سارا شہر اکھاڑ کر رکھ دیا گیا ؟ تعمیرات کی وجہ سے سموگ بڑھ رہی ہے اور حکومت کچھ نہیں کررہی سڑکوں پر لگنے والا پیسہ سموگ پر لگتا تو آج معاملات قابو میں ہوتے،عدالت کی محکمہ ماحولیات کے دو افسروں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت،، عدالت نے کارروائی 4 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ خبریں