اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ففٹی ففٹی کے مشہور اداکاراسماعیل تارا کی برسی،مداحوں کے دلوں میں آج بھی اسماعیل تارا کی یاد پہلے کی طرح زندہ ہیں ۔ اسماعیل تارا کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا انہوں نے کیریئر کا آغاز1964 میں کیا اس وقت ان کی عمر15 برس تھی ، ابتدائی طور پر سٹیج اداکاری کی انہیں 80 کی دہائی کے ہر دل عزیز شو ففٹی ففٹی سے بہت شہرت ملی ،انہیں انہوں نے کی سنجیدہ مزاحیہ کردار نبھائے لیکن انہیں شہرت بطور مزاحیہ اداکار ہی حاصل ہوئی ان کا انتقال 73 برس کی عمر میں 24 نومبر 2022 کوہوا۔