ڈبلن (نیوز ڈیسک) آئرلینڈ میں چاقوزنی کی وارداتیں،5افراد زخمی،ہنگامے پھوٹ پڑے ،بلوائیوں نے گاڑیوں کو آگ لگادی ،بس اور ٹرام اور ہجوم کی جگہوں پر لوگوں پر حملے کئے گئے جس سے پانچ برس کی بچی سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ چاقو زنی کی وارداتوں کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ کیا اور بس اور گاڑیوں کو آگ لگا دی پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کی گیا ہے یہ واقعات آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں پیش آئے ۔